لاہور: رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہٰذا عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو منائی جائے گی۔
خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق نیا چاند صبح 9 بجکر 13 منٹ پر پیدا ہوگا، اس روز چاند کی عمر 10 گھنٹے سے بھی کم ہوگی جبکہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے لہذا اس روز مطلع صاف ہو نے کے باوجود چاند نظر نہیں آئے گا اور اس سال ماہ رمضان کے 30 روزے مکمل ہو نگے ۔
الد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 21 اپریل کو 30 رمضان اور 22 اپریل کو یکم شوال ہوگی لہٰذا 20 اپریل کی شام موصول ہونے والی شوال کے چاند کوئی بھی شہادت جھوٹی ہوگی۔