اسلام آباد : حکومت نے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام میں توسیع نہ کرانے فیصلہ کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض معاہدہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے ذریعے نیاپروگرام لینے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ، حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں توسیع نہیں کرائے گی ، موجودہ قرض پروگرام 30 جون کوختم ہوگا۔
وزارت خزانہ نے اگست میں آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض معاہدہ کرنےکیلئےتیاریاں شروع کر دیں، معاون خصوصی طارق باجوہ اور سیکرٹری خزانہ نئےپروگرام سےمتعلق ورکنگ کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کودسمبر تک مزید 9 سے 11 ارب ڈالر کی غیر ملکی ادائیگیاں کرنی ہیں جبکہ آئندہ بجٹ میں مجموعی طور 22 سے 24 ارب ڈالر ادائیگیاں کرناہوں گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ نہ کیا تواکتوبرتک ڈیفالٹ کاسنگین خطرہ ہوگا۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نیا قرض معاہدہ موجودہ پروگرام سے زیادہ سخت ہو گا اور آئی ایم ایف سےنیا بیل آؤٹ پروگرام3 سال سے زائد کا ہو گا۔