امریکہ نے طویل عرصے بعد ایک بار پھر پاکستان کو نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستان سے علاقائی سلامتی اور سکیورٹی پر تعاون کا منتظر ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر شراکت کے منتظر ہیں۔
منگل کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں میتھیو ملر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پینٹاگون سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کیلئے واشنگٹن میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے، ہم پاکستانی سیاسی جماعتوں سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے، پاکستانی عوام کے منتخب کردہ رہنماؤں کے ساتھ بات کرتے ہیں۔