کراچی وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس مقبول ر باقر نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھ کر امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں امن و امان کی مسلسل بگڑتی صورتحال پر نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی کو خط لکھا۔
جس میں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ر مقبول باقر نے امن کی بگڑتی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم جیسی واردات روزانہ بڑھتی جارہی ہیں سندھ کے بڑے شہروں سمیت دیہی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈکیتی، قتل، ٹارگٹ کلنگز زیادتی، اغوا، میں اضافہ ہورہا ہے،موبائل چھیننا، منشیات فروشی اور بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم بڑھ رہے ہیں، صوبے میں بڑھتے جرائم میں حالیہ اضافہ کافی تشویشناک ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ جرائم کی بڑھتی لہر کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، صوبے کے سنگین جرائم میں اضافہ خوش آئند نہیں ہے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا تمام جرائم کی مسلسل نشاندہی کررہا ہے۔
خط میں مزید کہنا تھا کہ انتخابی امیدواروں پر حملہ اور دن دیہاڑے اغوا کے واقعات کی بھی رپورٹس ہیں،معاشرے میں خواتین، بچے و بوڑھوں کو ان جرائم سے کافی نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے، صحافیوں، وکلاء ، ڈاکٹرز، تاجرز اور دیگر پیشہ ور افراد کو جان و مال کے خطرات لاحق ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بگڑتی صورتحال کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے بدستور خاموش کیوں ہیں؟ آئین میں درج شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔