امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسعودی صحافی جمال خاشقجی کی آڈیو ٹیپ پر کہاہے کہ میں خاشقجی کے قتل کی آڈیو سننا نہیں چاہتا کیونکہ ان کےقتل کی کلپ بہت دردناک ہے۔ صحافی کےقتل کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ منگل کے روز سامنے آ جائے گئی۔
امریکی صدر ٹرمپ نےامریکی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمال خاشقجی کے قتل کی آڈیوسننا نہیں چاہتے۔ فاکس نیوز سے انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خاشقجی کی آڈیو ٹیپ بہت خوفناک ہے۔ امریکی صدرکا کہنا ہے کہ قتل کے حقائق کی رپورٹ منگل تک منظرِعام پر آ جائے گئی جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نوئرٹ کہتی ہیں کہ اتحادی ممالک سے رابطہ کرکے جمال خاشقجی کے قاتلوں سے متعلق حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔