مطالبات کی منظوری کے لیے ینگ ڈاکٹرز کی سندھ بھر میں ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔
کراچی سمیت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں مطالبات کی منظوری کے لیے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، صوبے کے تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز آج بھی بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ہڑتال کی وجہ سے کراچی میں جناح، سول، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی، لیاری جنرل اور دیگر اسپتال بند پڑے ہیں اور دور دراز سے آئے مریض خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دوسرے صوبوں کے برابر تنخواہ اور مراعات ملنے تک او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند رہیں گے، 2ہفتے پہلے مشیرِ اطلاعات نے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم سندھ حکومت نے اب تک تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔