ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشین وزیر اعظم 22 مارچ کو پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے جب کہ وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران نے دورہ ملائیشیا کے دوران مہاتیر محمد کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔