سابق سینئر صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے وکلا کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ علیم خان کو غیر قانونی اثاثے بنانے پر گرفتار کیا گیا، ان سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علیم خان کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں لہٰذا ان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہےکہ نیب نے علیم خان کو 6 فروری کو گرفتار کیا ان پر آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔