پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان موجود ہے۔ ابتدا میں ہی 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 70 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 956 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
جمعرات کو کاروبار کے دوران ابتدائی ایک گھنٹے میں 7,429,220 شیئرز کی لین دین ہوئی۔