کوئٹہ میں 500 سے زائد انسدادِ پولیو ٹیموں کی جانب سے جعلی مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیو ورکرز پر بغیر قطرے پلائےبچوں کے ناخنوں پر نشانات لگانے کا الزام سامنے آیا ہے۔
سی ای او ایمرجنسی پولیو سینٹر کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ کے ذریعے یہ ٹیمیں پکڑی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 28 ماہ تک پولیو فری رہنے کے بعد بلوچستان ایک بار پھر پولیو کیسز کا مرکز بن گیا ہے۔
گزشتہ 7 ماہ کے دوران پولیو کے 12 کیسز سامنے آ چکے جبکہ 3 اموات بھی ہوئی ہیں۔
.دوسری جانب صوبے بھر میں آئندہ ماہ 9 ستمبر سے انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے