پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن کے امیدوار مرادسعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کی کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواستیں خارج کردیں۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے مراد سعید کے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت مراد سعید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تاج محمد آفریدی نے کاغذات واپس لیے ہیں، اب وہ سینیٹ امیدوار نہیں، امیدوار نہ ہونے کی صورت میں اعتراض نہیں کرسکتے۔
اسی دوران عامر جاوید ایڈووکیٹ نےعدالت میں مؤقف اپنایا کہ تاج محمد آفریدی شروع سے اعتراض کنندہ ہے، درخواست دائر کرتے وقت امیدوار بھی تھا-