خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میںسکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔