محکمہ موسمیات نے کل بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کل بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں کل مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے کئی حصوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شوال کے چاند کی پیدائش آج (پیر) دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھ کر ہی عید منانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر بدھ کے روز ہوگی۔