اشتہار
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں 6 تا 30 ستمبر تعلیمی اداروں کی بندش کی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور این سی او سی کے اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ ملک میں 6 ستمبر سے 30 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے ۔