صوبہ پنجاب کے علاقے شجاع آباد میں کمسن بچیوں سے غیر اخلاقی حرکات کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، متاثرہ اہل خانہ نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ شجاع آباد کی بستی محمد پور میں پیش آیا، جہاں متاثرہ بچی ثنا کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم سفیان اور اس کے ساتھیوں نے پیسے کی لالچ دیکر میری بیٹی کے ساتھ بدفعلی کی ہے۔
متاثرہ بچی نے بھی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے اسے سو روپے کا لالچ دیکر بدفعلی کا نشانہ بنایا ہے،اور ساتھ ہی ویڈیو بھی بنائی ہے۔بچی کے والد شکور کا کہنا ہے کہ سفیان اور اسکے ساتھی اسکول سے آتے جاتے چھوٹی بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کرہراساں کرتے ہیں ،ا س سے قبل سفیان اور اسکا ساتھی پہلے بھی مختلف بچیوں کے ساتھ بدفعلی کرتے رہے ہیں۔
بچی کے والد کا کہنا ہے کہ غریب مزدور ہوں جہاں تک ہوسکا قانونی کاروائی کروں گا،بعد ازاں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سفیان کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد پولیس اپنا موقف دیگی۔