پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مینار پاکستان پر جلسے سے قبل لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے شاہدہ سے راوی پل اور داتا دربار سے مینار پاکستان جانے والے راستے دونوں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں، علاوہ ازیں ڈی آفس کے باہر بھی کنٹینرز لگا کر مینار پاکستان جانے والے راستے کو بند کر دیا گیا ہے۔
لاہور پولیس نے شہر میں داخل ہونے والے کنٹینرز اپنے قبضے میں لے کر مختلف مقامات پر کھڑے کروا دیے، شہر کے داخلی و خارجی راستے بند کرتے ہوئے پولیس نے کنٹینرز مالکان کے ڈرائیورز سے چابیاں بھی اپنے قبضے میں لے لیں۔
ایک ٹرک ڈرائیور نے بتایا کہ ’ہم رات کو داخل ہوئے تو پولیس نے زبردستی گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی کروائیں، ہمیں کل 12 بجے تک بلا معاوضہ کنٹینرز کھڑے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔