ماہ رمضان میں افطار کے وقت کھجور کھانا سنت ہے اس لئے یہ ایک بابرکت پھل ہونے کے ساتھ ساتھ لذیذ اوربے پناہ توانائی سے بھرپور ہوتا ہے ۔
روزہ رکھنے سے روزہ دار کے جسم میں توانائی کم ہوجاتی ہے جسے پورا کرنے میں کھجور اہم کردار ادا کرتی ہے ، طبی ماہرین بھی اس کے استعمال کو سود مند قرار دیتے ہیں۔
کھجور ایک میٹھا ، خوش ذائقہ، ذود ہضم اور توانائی سے بھرپور پھل ہے ، اس میں وافر مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ کھجور میں میگنیشیئم کی بھی کافی مقدار ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کم کرتا ہے، پٹھوں،اعصاب اور شریانوں کو پرسکون رکھتا ہے،ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، پھیپھڑے کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس میں موجود تانبے کے ساتھ مل کر ہائپرٹینشن اور دل کی دھڑکن کو قابو میں رکھتا ہے۔
طبی ماہرین نے افطاری کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کے استعمال کو انتہائی مفید قرار دیا ہے کیونکہ یہ روزہ داروں کو دن بھرتوانا رکھتا ہے۔
کھجوروں کی چند مقبول اقسام ہیں جن میں عجوہ، برہی، خلص، خضری، مجدولہ، نبوت، سیف، سقی اور سکری ہیں۔