لاہور :پی ٹی آئی رہنماشاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ آئین پر ایک بار پھر حملہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگر آئین پر عمل نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
پی ٹی آئی کے رہنماشاہ محمودقریشی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آئین ،چیف جسٹس اورسپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان ایک اصولی لڑائی لڑنے نکلے ہیں،وکلا اپنا کردارادا کریں۔ حکومت آئین پر حملہ آور ہے،ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں
شاہ محمودقریشی نے کہا مجھ پر لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، لوگوں کو اکسانے والوں میں سے نہیں سمجھانے والوں میں سے ہوں،کل کور کمیٹی میٹنگ میں سپریم کورٹ کیس کی آپ بیتی بیان کی،چیف جسٹس نے رولز اور قوانین کے تحت 3 رکنی بنچ بنایا،اٹارنی جنرل درخواست کرتے رہے،مؤقف پیش نہ کرسکے
انہوں نے کہا کیس کا آغاز ہوچکا ہے،پیر کو دوبارہ سماعت ہوگی، کچھ ابہام پیدا ہوئے تھے جو دور کردیئے گئے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بتائیں وہ تمام معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟لاہور:ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کیا ہے، آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، سندھ کی دیگر سیاسی جماعتوں اور جماعت اسلامی سے کل بات کریں گے۔