کراچی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں بم دھماکوں اور حملوں سے ہمیں ڈرایا یا مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔
سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے حافظ حمد اللہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری ہر دور کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی اسلام، ملک اور امن کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ نگران حکومت اس افسوس ناک واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ جے یو آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حافظ حمداللّٰہ ہمارا سرمایہ ہیں اور ان پر ہونے والا حملہ بربریت کی انتہا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب فرمائے۔