محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ہفتے یعنی آج کے روز جام شورو اور کراچی کے کچھ حصوں آج اور کل بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ مغربی ہواؤں کے باعث آج مغربی اورجنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔