اسلام آباد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھٹو صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کو تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 44 سال بعد تاریخ درست ہونے جارہی ہے۔
صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے سامنے آنے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے، آصف زرداری کی جانب سے بھیجے جانے والے ریفرنس میں عدالت نے مانا ہے کہ سابق وزیر اعظم ذالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے فیصلہ سنارہے ہیں۔