بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔درخواستوں میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اے ٹی سی لاہور نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا ، جیل میں قید ہوں، پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے،جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ اے ٹی سی کی جانب سے 12 مقدمات میں دیا گیا جسمانی ریمانڈ فیصلہ کالعدم قرار دے۔