شہر قائد میں بارش اور عید الاضحی کے بعد صفائی کی بدترین صورت حال کے باعث 12 ہزار سے زائد بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 10 روز میں 12 ہزار سے زائد بچے ڈائریا، نمونیہ، گیسٹرو اور پیٹ کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔
اب تک کو موصول ڈیٹا کے مطابق گذشتہ 10 روز کے دوران سول اسپتال کی ایمرجنسی میں دو ہزار سے زائد بچے لائے گئے، قومی ادارہ برائے امراض صحت اطفال میں 2889 مختلف امراض میں مبتلا 2889 بچے لائے گئے اسی طرح عباسی شہید اسپتال میں 2800 سے زائد بچے لائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق لیاری جنرل اسپتال سے چودہ سو سے زائد بچے رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں 2500سے زائد بچے لائے گئے۔
واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور عیدالاضحیٰ پر ہونے والی قربانی کی آلائشوں کو ٹھیک مقامات پر ٹھکانے نہ لگانے کے باعث کراچی میں گندگی کےانبار لگ چکے ہیں۔