رحیم یار خان حادثہ کے باعث کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اور ملتان میں ٹرینوں کا نظام ابھی تک معمول پر نہیں آسکا۔ گاڑیوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں پر ناقص انتظامات اور پانی کی قلت سے مسافروں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔
رحیم یار خان پر ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے ملک بھر میں ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کو بریک لگ گئی ہے۔چار روز گزرنے کے باوجود بھی ٹرین آپریشن اپنے معمول پہ نہیں آ سکا
ریلوے انتظامیہ گڈز ٹرین کی ڈی ریلمنٹ کے 4 روز بعد بھی شیڈول بحال نہ کرسکی۔ علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ جبکہ شاہ حسین 1 گھنٹہ 45 منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچیں گی۔
بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ تیز گام 30 منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچے گی۔کوئٹہ سے لاہور آکر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ لیٹ ہے۔