پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان ذوالحج کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں،رویت ہلال کمیٹی نےملک میں ذی الحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کےسیکرٹری جنرل نے عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے، خالد اعجازکا کہنا ہے7 جون غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پچیس گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظر آئے گا۔
چاند کی پیدائش6 جون کو شام ٥ بج کر38 منٹ پر ہوگی، 7 جون غروب آفتاب کے وقت عمر25 گھنٹےہونے کے باعث چاند نظرآئےگا، مطلع صاف ہوا تو ہلال کی رویت بآسانی ممکن ہے۔