پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی خریدار کم ہونے کے سبب مندی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس معمولی بہتری کے بعد تنزلی کا شکار ہے۔
بدھ کے روز جب مارکیٹ کھلی تو 100 انڈیکس 33 ہزار 855 پر تھا اور پہلے 30 منٹ میں 100 پوائنٹ کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا لیکن بعد ازاں گراف نیچے آنا شروع ہوگیا۔
کاروباری حضرات سرمایہ کار میں احتیاط سے کام لے رہیں اور مارکیٹ میں خریدار کم ہونے کے سبب مندی دیکھی جارہی ہے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے تیسرے روز نہ صرف کاروباری سرگرمیاں کم ہیں بلکہ سرمایہ کار انتہائی محتاط بھی ہیں اور دوپہر سے قبل انڈیکس میں بہتری کا امکان نہیں ہے۔
رواں ہفتے انڈیکس نے کافی دنوں کے بعد 34 ہزار سے اوپر گیا تھا لیکن آج آخری خبر آنے تک انڈیکس 33 ہزار834 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔