کرکٹ ورلڈکپ میں پہلے راؤنڈ تک محدود رہنے کے باوجود پاکستان کوآئی سی سی سے 2 کروڑ 24 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔ قوانین کے مطابق پہلے راؤنڈ میں شریک ہر ٹیم کو 70 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ ہرفتح پر28 لاکھ اور نامکمل میچ پر 14 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل میں جگہ نہ بناسکی لیکن پی سی بی کو ورلڈ کپ میں شرکت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے 2 کروڑ 24 لاکھ روپے ملیں گے۔ قوانین کے مطابق ورلڈکپ میں شریک تمام 10 ٹیموں کو70 لاکھ روپے شرکت کی فیس دی جائے گی۔ ہرفتح حاصل کرنے پرفاتح ٹیم 28 لاکھ روپے اور بارش کی نذر میچ میں 14 ہزار روپے انعامی رقم کی حقدار ہوگی۔
ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ چیمپئن ٹیم کو 2 کروڑ 80 لاکھ اور رنرزاپ ٹیم کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیمیں 55 ہزار روپے حاصل کریں گی۔
گرین شرٹس ٹیم نے ورلڈکپ میں پانچ میچزجیتے جبکہ سری لنکاسے ان کامیچ بارش کی نذرہوگیا۔ پانچ فتوحات پرقومی ٹیم ایک کروڑ 40 لاکھ اور نامکمل میچ کے 14 لاکھ سمیت ایک کروڑ 54 لاکھ روپے کی حقداربن گئی ہے۔ پہلے راؤنڈ میں شرکت کی فیس 70 لاکھ روپے سمیت پی سی بی کو مجموعی طور پر ورلڈکپ میں شرکت سے 2 کروڑ 24 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔