امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایران کے قومی بینک پر پابندی کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور فوری طور پر امریکا نے ایران کے قومی بینک پر پابندی عائد کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر میں چاہوں تو کھڑے کھڑے ایران کے 15 مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہوں ۔
صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں آپ کے سامنے ایسا کرسکتا ہوں لیکن اس سے سب ختم ہوجائے گا ، پھر آپ کے پاس رپورٹ کرنے کیلئے ایک بڑی اسٹوری آجائے گی ۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایران پرحملہ نہ کرنےکا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط آدمی کی پہچان یہی ہے اور جو بات آپ کو مضبوط ثابت کرتی ہے وہ یہی ہے کہ آپ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف دوسرا راستہ اختیار کرنا نہایت آسان ہے، یہ بات اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ اگر انہوں نے پھر شرارت کی تو پھر وہ اپنا وقت ختم سمجھے۔
صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے ساتھ ملاقات کے موقع پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی ملک پر نافذ کی جانے والی سخت ترین پابندیاں ہیں۔