آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی کا ملک کی معیشت سے گہرا تعلق ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی آڈیٹوریم میں معیشت اور سلامتی کا باہمی مداخلت‘ کے موضوعات پرسیمینار کا انعقاد ہوا، سیمینار کی میزبانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف کے زیر اہتمام اسٹیک ہولڈرزکا اختتامی اجلاس بھی ہوا جس میں سرکاری معاشی ٹیم اور ملک کے تاجروں نے شرکت کی۔
آرمی چیف نے شرکاء کوملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال کی بہتری سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اورنجی شعبہ میں بہترہم آہنگی کا ملکی معیشت پر مثبت اثر پڑ رہا ہے، قومی سلامتی کا ملک کی معیشت سے گہرا تعلق ہے، سیمینار کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پربیٹھا کر آگے بڑھنے کیلئے تجاویز لینا ہے۔
“National security is intimately linked to eco while prosperity is function of balance in security needs & economic growth. Aim of various discussions and seminars was to bring stake holders at one platform to formulate recommendations for a synergistic way forward”, COAS. (2of2) pic.twitter.com/IvV70ZZKo9
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 3, 2019
آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق حکومت کی اقتصادی ٹیم نے تاجروں کو کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ حکومتی ٹیم نے کہا کہ قومی معیشت میں استحکام کی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج آرہے ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق تاجروں نے کاروبار ی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز شیئرکیں۔ تاجروں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سے اصلاحات کے نفاذ میں تعاون کریں گے، ٹیکس ادا اور سرمایہ کاری کرکے اپنا کردار ادا کریں گے۔