محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، نارتھ کراچی، صدر اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہوائیں چل پڑیں تھیں، مٹی اور دھول فضا میں چھا جانے سے حد نگاہ بھی کم ہوگئی تھی۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے گزر رہا ہے، اس کے ساتھ ہی گرج چمک کے ساتھ بارش کابھی امکان ظاہر کیا گیا تھا، تاہم شہر قائد میں بارش تو نہیں ہوئی لیکن تب سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔