دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 129 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 44 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 452 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 34 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔
امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 22 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
برازیل امریکہ کے بعد 9 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 600 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار چارسو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار سے بڑھ گئی۔
بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار دو سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 4 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔