پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 57افراد انتقال کر گئے اور 3787 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 745 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3787 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 57 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار 35 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 71 ہزار 578 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6595 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 55 ہزار 467 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 90076 ہے۔