بچوں کو اپنا سارا وقت انٹر نیت اور ٹک ٹاک پر گزارنے کی روک تھام کے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، چین میں ٹک ٹاک کے لیے محدود وقت کا تعین کر دیا گیا۔
ٹک ٹاک بنانے والی چینی کمپنی بائیٹ ڈانس نے 14 سال سے کم عمر بچوں کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت ڈویوین ایپ میں بچے یوتھ موڈ کے ذریعے ٹک ٹاک کا ستعمال کر سکیں گے۔
یوتھ موڈ کے ذریعے کم عمر بچوں کے لیے ٹک ٹاک کا استعمال دن بھر میں 40 منٹ تک محدود کردیا جائے گا۔ جبکہ نئے قوانین میں بچوں کے استعمال کے لیے اوقات کا بھی تعین کیا گیا ہے جس کے تحت بچوں کو اس ایپ تک رسائی صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہی حاصل ہوگی۔
ڈویوین ٹک ٹاک جیسی ہی ایپ ہے مگر اس میں مواد کی جانچ پڑتال زیادہ سختی سے کی جاتی ہے اور اس کے 60 کروڑ سے زیادہ ماہانہ صارفین ہیں۔
ان قوانین کو سختی سے لوگو کروانے کے لیے صارفین کی اصل نام اور عمر کی تصدیق کی جاتی ہے جبکہ صارفین کو اپنے فون نمبر اور دیگر ذاتی تفصیلات بھی مہیا کرنا ہوتی ہیں۔
اس سے قبل اگست کے اختتام پر چین میں گیمنگ پلیٹ فارمز ٹین سینٹ سے نیٹ ایز سمیت دیگر کو حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ بچوں کو جمعے سے اتوار اور عام تعطیلات پر صرف ایک گھنٹے آن لائن گیمز کھیلنے کی اجازت دیں۔
ان نئے قوانین کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو ہفتہ بھر میں صرف 3 گھنٹے آن لائن گیمز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔