پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید52 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 690 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار560کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 43 ہزار 385 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 48ہزار836کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد رہی۔