پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 280 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید663کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار47ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار831کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.66 فیصد رہی۔