محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز تک ملک میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار اور صبح کے اوقات میں کُہر پڑنے کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں بھی کُہر پڑنے سے سردی کی شدت برقرار ہے اور صبح کے وقت درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔ لاہور میں سردی کی شدت برقرار اور آئندہ دو روز تک موسم خشک رہے گا۔ پیر کی صبح ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے تمام اضلاع میں پیر کے روز موسم خشک رہے گا اور آئندہ دو روز سردی کی لہر برقرا رہے گی۔
بلوچستان کے تمام اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ زیارت اور قلات میں پڑنے کا امکان ہے جہاں کا درجہ حرارت بالترتیب منفی 2 اور 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
استورمنفی 8، گوپس منفی7، ہنزہ اور کوئٹہ منفی06، قلات منفی05، بگروٹ اور دير منفی04، مالم جبہ منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔