کراچی مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا عذاب آیا ہوا ہے، ماضی سے پیپلزپارٹی دہشت گردوں کا نشانہ رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں کامیابی بھی ملی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ملکی استحکام کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ مرحلہ وار الیکشن کروالیں، ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، کراچی میں پرامن انتخابات ہوئے، ملکی تاریخ میں اتنے پرامن انتخابات نہیں ہوئے، ایم کیو ایم سے کئی بار کہا انتخابات میں حصہ لیں۔