اسلام آباد :وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہےہیں،ہمارے وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں ۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو تحفظ دلاناعالمی مالیاتی ادارے کی ذمہ داری ہے۔پاکستان کبھی اس قسم کی مشکلات سے نہیں گزرا، ہمارے مسئلے اور مشکلات بہت زیادہ ہیں، مسائل پر قابو پانے کیلئے دن رات محنت کررہےہیں ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد لوگ متاثر اور 5 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں،تاریخ میں ایسی آفت پہلے کبھی نہیں آئی ،سندھ میں سیلاب سے ہر 7 میں سے ایک شہری متاثر ہوا ، سندھ کا 100 کلومیٹر کا حصہ جھیل بن گیا .
،سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے 2 سے 3 سال میں تعمیراتی کام مکمل کرلیں گے،وزیراعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں متاثرین کو گھروں کے مالکانہ حقوق فوری دیں ، وفاق نے بھی بحالی کے کاموں میں سندھ کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔