چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ اچانک ڈی لسٹ کردیا گیا جبکہ بینچ کے سامنے سماعت کے لئے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تاہم نوٹی فکیشن میں بینچ ڈی لسٹ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔
چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے۔
بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لئے مقرر کیے گئے تھے۔
سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی۔
جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔
چیف جسٹس کی طبیعت ناسازی کے باعث کیسز ڈی لسٹ ہوئے، ترجمان سپریم کورٹ
دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان کے بینچ ڈی لسٹ ہونے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال طبیعت ناسازی کے باعث سپریم کورٹ نہیں آ سکے، ڈاکٹر نے چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر ان کا طبی معائنہ کیا، چیف جسٹس کو سپریم کورٹ لانے والا سیکیورٹی اسکواڈ بھی واپس بھجوا دیا گیا۔