بھارت نے پاکستان کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ نیوٹرل وینیوز پر منعقد ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیاکپ کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے،بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے پی سی بی کی تجویز کو مان لیا ہے۔
نیوٹرل وینیو کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے جس کے بارے میں ایک دو روز میں اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔