متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کی حوالگی سے متعلق وزارت داخلہ کا اہم اجلاس 8 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔
اجلاس میں بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا جائےگا۔
وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری داخلہ کریں گے جبکہ اجلاس میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل بھی شرکت کریں گے۔
مراسلے کے مطابق اجلاس میں آئی جی سندھ اور وزارت قانون اور محکمہ داخلہ سندھ کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بھی بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹس کے لیے انٹرپول سے رابطے کی منظوری دی تھی۔