لاہور مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ انتشار ختم کرکے ملک کو استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے مزید 2 نومنتخب آزاد ارکان ن لیگ میں شامل ہوگئے، پی پی 180 قصور، پی پی 128 جھنگ کے ارکان ن لیگ میں شامل ہوئے۔
نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے احسن رضا اور غضنفر قریشی سے ملاقات کی، مریم نواز نے ارکان کا ن لیگ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔
آزاد رکان نے کہا کہ حلقے کی عوام اور سپورٹرز کی مشاورت سے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی، انتشار ختم کرکے ملک کو استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی ترقی، عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی، ن لیگ ترقی، عوامی خوشحالی کی روایت کو نئے جذبے سے بڑھائے گی۔