وزیراعظم عمران خان آج قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم پاکستان میں تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کی باقاعدہ دعوت دیں گے.
وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
قطری سفیر صقر بن مبارک کے مطابق وزیراعظم پاکستان اس دورے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطری وزیراعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقاتیں کریں گے، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئیں گے۔
وزیراعظم اس دورے کے دوران پاکستانی افرادی قوت کو قطر بھیجنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم قطری قیادت کو پاکستان میں تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کی باقاعدہ دعوت دیں گے۔