اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
طارق ملک دسمبر میں خودساختہ جلاوطنی کے بعد واپس پہنچے تھے۔ حکومت نے طارق ملک کے ملک واپس پہنچنے پران کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔
واضح رہے کہ طارق ملک پر ملازمت کے دوران اپنی دوہری شہریت چھپانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے طارق ملک کی درخواست پرحکم جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کورٹس سے بھی آج ہی طارق ملک کی درخواست ضمانت منظور ہوئی ہے۔