پاکستان کے لیجنڈری گلوکار مہدی حسن مرحوم کے صاحبزادے سجاد مہدی انتقال کر گئے ہیں، جس سے فنونِ لطیفہ سے وابستہ حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق ریٹائرڈ ڈی ایس پی سجاد مہدی کو دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث وہ انتقال کر گئے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم سجاد مہدی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر لاہور میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت متوقع ہے۔