کراچی اور راولپنڈی میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات سکیورٹی اور قانونی تقاضوں کے تحت کیے گئے۔
کراچی کے ضلع جنوبی میں پولیس، رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو افغان باشندوں کو حراست میں لیا۔ ایس ایس پی جنوبی کے مطابق زیر حراست افراد کو مزید کارروائی کے لیے ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کرتے ہوئے 24 افغان باشندوں کو گرفتار کیا، جو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔