آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر نظر آئے گا، جسے ایک اہم فلکیاتی مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق اس موقع پر چاند تقریباً 91 فیصد روشن ہوگا اور آسمان پر دیگر چمکدار ستارے بھی واضح طور پر دیکھے جا سکیں گے۔
ماہرین کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر چاند کا یہ منظر عام آنکھ سے بھی باآسانی دیکھا جا سکے گا اور اس کیلئے کسی خصوصی آلات کی ضرورت نہیں ہوگی۔
فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس وقت چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں موجود مسلمان آسانی سے قبلہ رخ کا درست تعین کر سکیں گے، کیونکہ چاند کا رخ قبلہ کی سمت کی نشاندہی کرے گا۔