پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ کرنے کے لیے نئی موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے شہری اب اپنی اہم دستاویزات کی گمشدگی گھر بیٹھے رپورٹ کر سکیں گے۔
اس ایپ کے تحت شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی کے لیے پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
شہری اب اپنی گمشدگی کی رپورٹ آن لائن درج کرا سکیں گے اور ایف آئی آر بھی انہیں گھر بیٹھے موصول ہو سکے گی، جس سے وقت اور وسائل کی بچت ممکن ہو گی۔
حکومت کے اس اقدام کو شہریوں کے لیے سہولت اور ڈیجیٹل سروسز کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔