امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے لیے ایک مضبوط اور باصلاحیت ٹیم بھیجی ہے، جو اہم سفارتی پیش رفت کا حصہ ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر اسلام آباد میں ملاقاتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل طور پر کھل جائے گی، جبکہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں، اور ایسی کسی بھی ڈیل کو امریکا کے لیے مثبت قرار دیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران کا اعلیٰ سطحی وفد بھی امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ چکا ہے، جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اسلام آباد کے لیے روانگی اختیار کر لی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والے ان مذاکرات میں امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل ہوگا، جو اہم امور پر بات چیت کریں گے۔