پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر 145 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ فائل ہونے تک 100 انڈیکس 48 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 36 ہزار 978 پپر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 23,411,360 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 787,015,798 بنتی ہے۔